ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل نامدھاری سنگھ کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لئے 50ہزارروپیوں کی امداد

بھٹکل نامدھاری سنگھ کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لئے 50ہزارروپیوں کی امداد

Thu, 22 Aug 2019 20:47:16    S.O. News Service

بھٹکل:22؍اگست   (ایس اؤ نیوز)اترکنڑا ضلع سمیت شمالی کرناٹکا میں سیلاب سے متاثرین کے لئے امداد و تعاون کا سلسلہ جاری ہے۔ بھٹکل نامدھاری سنگھ کے  انتظامیہ ممبران نے جمعرات کی صبح بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ساجدملا سے ملاقات کرتے ہوئے  وزیر اعلیٰ امدادی فنڈ کو 50ہزارروپئے کی  ڈی ڈی سونپی۔ اس موقع پر نچل مکی وینکٹ رمن مندر انتظامیہ کے صدر ایم آر نائک، اعزازی صدر ڈی بی نائک، جے این نائک، ایس ایم نائک، نارائن نائک ، موہن نائک، ونایک نائک وغیرہ موجود تھے۔


Share: